یو این سیکر ٹری جنرل

پاکستان میں ہیضہ، ملیریا اور ڈینگی سیلاب سے زیادہ جانیں لے سکتا ہے،اقوام متحدہ

نیویارک (گلف آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا سے پاکستان کو پھر موسمیاتی انصاف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں ہیضہ، ملیریا اور ڈینگی سیلاب سے زیادہ جانیں لے سکتا ہے۔

اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھاکہ پاکستان صحت عامہ کی تباہی کے دہانے پر ہے، اب ہیضہ، ملیریا اور ڈینگی بخار سیلاب سے کہیں زیادہ جانیں لے سکتا ہے۔

80فیصد کاربن خارج کرنے والے مغربی ممالک سے انہوںنے کہاکہ پاکستان سنگین بحران کا شکار ہے، مدد کرنا مغرب کی اخلاقی ذمہ داری ہے، اس بار یہ پاکستان ہے، کل یہ دوسرے ملک اور دوسری کمیونٹیز میں سے کوئی بھی ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں