اینٹی کرپشن

پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن نے داخل دفتر کیسز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن نے داخل دفتر کیسز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برگیڈیئر (ر)مصدق عباسی نے پراسیکیوٹر جنرل کو بند کیس دوبارہ کھولنے کی ہدایت کر دی ۔

2013سے2022 تک تمام غیر معینہ مدت سے بند کیسز کو فوری کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مصدق عباسی نے ہدایت کی ہے کہ عدم پیروی مدعیان یا غیر حاضری گواہان سے خارج ہونے کیسز پر بھی فوری اپیل دائر کی جائیں۔ کیسز کو دوبارہ ٹرائل کرنے کا فیصلہ پنجاب بھر میں بلا تفریق کیا جائے گا ۔مصدق عباسی نے ہدایت کی کہ پراسیکیوٹرز تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کیسز کو دوبارہ دائر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں