سراج الحق

پی ٹی آئی غیر سنجیدہ لوگوں کا ٹولہ ہے، سراج الحق

مردان (گلف آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کے ساتھ مذاق کررہے ہیں، پی ٹی آئی غیر سنجیدہ لوگوں کا ٹولہ ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں ہی ایکسپوز ہوگئے ہیں، فضل الرحمان اگر شہباز شریف کو چھوڑ دیں تو ان کو جماعت اسلامی میں ملالیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقروض ملک کے 74 وزرا ہیں جو کہ ہر ماہ لاکھوں روپے تنخواہیں لیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جے یو آئی ٹرانس جینڈر ایکٹ پر عدالت میں رسوا ہوگئی، 62 ،63 کو ختم کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے اور یہ سب جیل جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں