ڈاکٹر فاروق ستار

ڈاکٹر فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کے گورنر بننے کو سرپرائز قراردے دیا،مبارک باد بھی پیش

کراچی(گلف آن لائن)ایم کیو ایم بحالی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کے گورنر بننے کو سرپرائز قرار دیتے ہوئے اہم منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر فارروق ستار نے اپنے پرانے ساتھی کامران ٹیسوری کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوشگوار سرپرائز ہے لیکن خوشی کا سما ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے لکھا کہ میرا دوست سندھ کی اہم پوزیشن گورنرشپ کے لیے نامزد ہوگیا ہے کامران ٹیسوی کو بہت بہت مبارکباد!انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ اس بھاری ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں