عدنان صدیقی

عدنان صدیقی نے ”کیسریا’ ‘کا بانسری ورژن پیش کر دیا

کراچی (گلف آن لائن)معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی فلم ‘برہماسترا’ کے گانے ‘کیسریا’ کا فلیوٹ(بانسری) ورژن پیش کر دیا۔عدنان صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں اْنہیں بانسری سے بالی ووڈ کے مشہور گانے ‘کیسریا’ کی دھن پیش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جیسا لوگ سمجھتے ہیں اس کے برعکس کل کے مصروف دن کے بعد بھڑکے ہوئے اعصاب کو پرسکون کرنے کے لیے کسی پر تھکاوٹ کے باعث بلاوجہ غصّہ اتارنے کے بجائے خود کو بانسری بجا کر پرسکون کر رہا ہوں۔عدنان صدیقی سوشل میڈیا پر اکثر ہی مداحوں کے ساتھ مختلف سماجی اور معاشرتی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار اور دلچسپ ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں