خلائی اسٹیشن

چین کے خلائی اسٹیشن سے نوجوانوں کے لیے تیسری “سپیس کلاس” بدھ کو ہو گی

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے مینڈ سپیس انجینئرنگ آفس سے ملنے والی اطلاع کے مطابق نوجوانوں کے لیے چین کے خلائی اسٹیشن سے تیسری “سپیس کلاس”بارہ اکتوبر کو سہ پہر پونے چار بجے شروع ہوگی۔شین زو-14 کے خلاباز چھین دونگ،لیو یانگ اور چھائی شو زے اس “سپیس کلاس ” کا انعقاد کریں گے۔

تینوں خلاباز مدار میں خلائی اسٹیشن کے وین تھیان تجرباتی ماڈیول کے کام کرنے کے طریقہ کار اور رہائشی ماحول دکھانے کے ساتھ ساتھ ،خلا میں سائنسی تجربات اور زمین کے ساتھ تبادلے بھی کریں گے۔

چین کے خلائی اسٹیشن سے اب تک اس نوعیت کی دو کلاسز کا انعقاد کیا جا چکا ہےجس سے نوجوانوں کے لیے سائنس میں دلچسپی کو بڑھایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں