پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کل تخت بھائی میں جلسہ کریگی

تخت بھائی (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تخت بھائی میں کل جمعرات 13 اکتوبر کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے عوام کے نام ایک پیغام میں کہاہے کہ جلسے میں ضمنی انتخاب اور حقیقی آزادی کی جدوجہد سے متعلق گفتگو کروں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمعرات کو دوپہر 3 بجے تخت بھائی میں جلسہ کرنے آ رہا ہوں، جلسہ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے، عوام کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔عمران خان نے کاہ کہ جلسے میں ضمنی انتخاب اور حقیقی آزادی کی جدوجہد سے متعلق گفتگو کروں گا، ان شا اللہ تخت بھائی میں آپ سے ملاقات ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں