روڈز سیکٹر

روڈز سیکٹر کی7 ترقیاتی سکیموں کے لیے 7ارب 3کروڑ 80لاکھ 20ہزار روپے کی منظوری

لاہور( گلف آن لائن)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 19ویں اجلاس میں روڈز سیکٹر کی7 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 7ارب 3کروڑ 80لاکھ 20ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع قصور میں کوٹ رادھا کشن تا قصور روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 91کروڑ 15 لاکھ 13 ہزار روپے، ضلع قصور میں قصور تا رائیونڈ روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 94کروڑ 37 لاکھ 75 ہزار روپے، تحصیل مری میں راولپنڈی – مری-کشمیر روڈ کی تعمیر و بہتری کیلئے 77کروڑ 47 لاکھ 96 ہزار روپے، تحصیل مری میں ایکسپریس وے پر بوسٹل موڑ سے راولپنڈی –

مری-کشمیر روڈ بشمول لنک لارنس کالج روڈ کی تعمیر کیلئے 62 کروڑ 53 لاکھ 86 ہزار روپے، ضلع وہاڑی میں مانا جملیرہ روڈ کی بحالی کیلئے 54 کروڑ 6 لاکھ 47 ہزار روپے، ضلع منڈی بہاالدین میں پھالیہ تا سیال موڑ روڈ کی بحالی کیلئے 43کروڑ 28لاکھ 4 ہزار روپے اور ضلع ڈی جی خان میں دا موڑ انڈس ہائی وے (N-55) تا ویہووا میٹلڈ روڈ کی بحالی کیلئے 70 کروڑ روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد انور سہیل چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں