ایم ایس دھونی

والد کہتے تھے میں میٹرک نہیں کر پائوں گا، ایم ایس دھونی

نئی دہلی (گلف آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ ان کے والد کا خیال تھا کہ میں بورڈ (میٹرک)کے امتحان پاس نہیں کر پائوں گا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران مہندرا سنگھ دھونی سے ایک بچی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اسکول میں آپ کا پسندیدہ مضمون کونسا تھا۔مہندرا سنگھ دھونی نے بچی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اوسط درجے کا طالب علم تھا، اس لیے میرے والد کہتے تھے میں میٹرک نہیں کر پائوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ساتویں جماعت سے کرکٹ کھیلنا شروع کردی تھی جس کی وجہ سے اسکول میں حاضری کم ہونے لگی۔سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ میٹرک کے امتحانات میں، میں نے66 فیصد نمبر حاصل کیے تھے جبکہ انٹر میں میرے مارکس56 سے 57 فیصد کے درمیان تھے۔انہوںنے کاہکہ میٹرک کا امتحان پاس کرنے پر خوش ہوا تھا، میرے پاس ہونے پر میرے والد بھی بہت خوش ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں