سبطین خان

سبطین خان سمیت دیگر کیخلاف چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھجوانے کا حکم

لاہور ( گلف آن لائن) احتساب عدالت لاہور نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کیخلاف چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھجوانے کا حکم دیدیا ۔ پی ٹی آئی رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان بھی نیب ترمیمی ایکٹ سے فائدہ لینے والوں میں شامل ہوگئے ہیں ۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس واپس کرنے کا چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر 50کروڑ سے کم کی کرپشن کا الزام ہے جبکہ نیب ترمیمی ایکٹ کے سیکشن 5 کے تحت 50کروڑ سے کم کرپشن والے کیسز عدالتی دائرہ اختیار سے باہر ہیں ،نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت اس ریفرنس پر مزید کارروائی نہیں کرسکتی اس لیے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھجوانے کا حکم دیا جاتا ہے ۔فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب متعلقہ فورم پر کارروائی کو آگے بڑھائیں ،تمام ملزمان ضمانتوں پر ہونگے اور متعلقہ فورم پر طلب کرنے پر پیش ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں