ٹی20 ورلڈکپ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر انتظام میگا ایونٹ ٹی20 ورلڈکپ شروع ہونے میں محض 3 دن باقی رہ گئے

سڈنی(گلف آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر انتظام میگا ایونٹ ٹی20 ورلڈکپ شروع ہونے میں محض 3 دن باقی رہ گئے۔قومی ٹیم آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا وارم اَپ میچ انگلینڈ کے خلاف 17 اکتوبر کو کھیلے گی ، دوسرا میچ 19 اکتوبر کو افغانستان سے شیڈول ہے، گرین شرٹس اپنے دونوں میچز گابا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گی، جو پاکستانی وقت کے مطابق بالترتیب دیڑھ بجے اور صبح ساڑھے آٹھ بجے بجے کھیلے جائیں گے۔قومی ٹیم میگا ایونٹ میں 5 گروپ میچز کھیلے گی جبکہ اپنی باقاعدہ مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف مچ سے کریگی جو میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔قبل ازیں گزشتہ برس کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے روایتی حریف کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم کا اگلا میچ 27 اور 30 اکتوبر کو ورلڈکپ کوالیفائر میں شامل ہونے والی ٹیمیز سے ہوگا جن کے نام ابھی فائنل نہیں ہوئے ہیں، یہ دونوں میچز پرتھ میں کھیلے جائیں گے۔گرین شرٹس 3 نومبر کو جنوبی افریقہ کے مدمقابل آئے گی، یہ میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس کے بعد پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 6 نومبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔میگا ایونٹس کے سیمی فائنلز 9 اور 10 نومبر کو شیڈول ہیں جبکہ ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو کھیلا جائے گا۔دوسری جانب آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کی انعامی رقم کا بھی اعلان کردیا ہے، میگا ایونٹ جیتنے والی ٹیم 1.6 ملین امریکی ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں (36 کروڑ 22 لاکھ) روپے دیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں