شیخ رشید

ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے، شیخ رشید احمد

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپنے کیسزختم، غریب ختم، بجلی غائب، گیس غائب، زرمبادلہ کے ذخائرکم اورکاروبار ٹھپ ہے، مطلوبہ نتائج نہ ملنے پرلانے والے بھی پشیمان ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کمیشن خوروں کی منڈی بن چکا ہے اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ انڈیا اسرائیل سے تعلقات اور برطانیہ سے پاکستانیوں کا عنقریب ڈی پورٹ ہونا خفیہ معاہدے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں