وزیر اعظم

وزیر اعظم سے چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے وفد کی ملاقات ، خطیر رقم کا چیک دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم سے چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اوورسیز کے وفد نے ملاقات کی جس میں چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اوورسیز کی جانب سے خطیر رقم کا چیک دیا گیا۔ جمعہ کو وفد کی قیادت چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اوورسیز کے صدر ژانگ گولیانگ نے کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ چین اور پاکستان کی دوستی بے مثال ہے، چین نے ہر اندرونی اور بیرونی محاز پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کے لیے موجود رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ حالیہ سیلاب میں چین نے پاکستان کی بہت مدد کی۔چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اوورسیز کی جانب سے خطیر رقم کا چیک دیا گیا۔ملاقات میں پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ بھی شریک ہوئے
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں