حلیم عادل شیخ

کراچی والے اگر اسٹریٹ کرائم سے نجات چاہتے ہیں تو عمران خان کا ساتھ دیں، حلیم عادل شیخ

کراچی(نیوز ڈیسک)اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی والے اگر اسٹریٹ کرائم سے نجات چاہتے ہیں تو عمران خان کا ساتھ دیں۔جمعہ کوانسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت میں آج تین کیسز تھے، جس طرح اسلام آباد میں عمران خان کو پھنسایا ہوا ہے میرے خلاف بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کیسز بنا دیئے جاتے ہیں لیکن گواہان پیش نہیں ہوتے جبکہ احتساب عدالت سے این آر او ٹو لینے والے آزاد ہورہے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اعظم خان سواتی کے ساتھ دہشتگردی کی گئی، سینٹ کے رکن پر ایف آئی اے نے تشدد کیا ملک میں ایسی فاشسٹ حکومت پہلے کبھی نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ پر اعتماد کرتے ہیں، بہت جلد انقلاب آنے والا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کراچی آرہے ہیں، ابھی عمران خان کے آنے کا اعلان ہوا اور سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کی کانپیں ٹانگنے لگیں ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ کراچی کوگندا ترین شہر بنا دیا گیا، کراچی والے اگر قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو الیکشن میں شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی والے اگر اسٹریٹ کرائم سے نجات چاہتے ہیں تو عمران خان کا ساتھ دیں، شہر مین امن و امان نہیں ، آئی جی غائب ہے اور ایڈیشنل آئی جی غلام بنے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان کا دل کراچی والوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، ضمنی الیکشن میں ووٹر ٹرن آئوٹ مثالی رہے گا۔کراچی کپتان کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں