گراں فروشی

گراں فروشی پر قابو پانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد میں 16 نئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اضافہ

لاہور( گلف آن لائن)گراں فروشی پر قابو پانے اور موثر کریک ڈائون کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی موجودہ تعداد میں 16 نئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اضافہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی نے محکمہ داخلہ کو نئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اختیارات دینے کی سفارش کی تھی۔نئے مجسٹریٹس میںفاطمہ بتول سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی لاہور، محمد آصف سوشل ڈائریکٹر ویلفیئر، محمد علی جنجوعہ سوشل ویلفیئر آفیسر، فرحت عباس سول ڈیفنس آفیسر لاہور، سیف الرحمن اکائونٹنٹ ڈی ایم او برانچ، اسد ابرار ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر، کمال سکندر ڈرگ انسپکٹر، خواجہ زریاب ڈرگ انسپکٹر، سیدہ امامہ حسین ڈرگ انسپکٹر، شلوک انور ڈرگ انسپکٹر ،آصف نصیر سٹیٹ مینجمنٹ،

ڈاکٹر صابر ویٹرنری آفیسر، ڈاکٹر سجاد شاہ ویٹرنری آفیسر لائیو سٹاک، ڈاکٹر عمران قمر ویٹرنری آفیسر، مہوش نعیم ڈی ایم او پلاننگ ڈی جی بی ٹی اور فائزہ شاہ لینڈ ریکارڈ والڈ سٹی شامل ہیں۔نئے تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ایریاز دیدئیے گے۔اس سے قبل لاہور میں 64 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کام کر رہے تھے،اب اضافے کے بعد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد 80 ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مزید 15 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اضافہ کیا جائے گا جن کی سفارش محکمہ داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں