مشتاق احمد

شاہین کو آسٹریلین پچز پر مشکل ہو سکتی ہے،مشتاق احمد

لاہور (گلف آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان جونیئر لیگ میں گوادر شارکس کے کوچ مشتاق احمد نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ شاہین کو آسٹریلین پچز پر مشکل ہو سکتی ہے۔سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے ایک انٹرویومیں کہا کہ شاہین آفریدی میچ ونر ہیں آسٹریلین پچز کے لیے ان کی فٹنس عروج پر ہونی چاہیے آسٹریلین پچز ہارڈ ہوتی ہیں شاہین آفریدی کی کمر اور گھٹنے پر سارا وزن پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ گھٹنے کی تکلیف کے بعد آنے کی وجہ سے آسٹریلین پچز پر انہیں مشکل ہوسکتی ہے، میرے گھٹنے کے3 آپریشن ہوئے مجھے آسٹریلین کنڈیشنز کا اندازہ ہے وہاں گراؤنڈ نرم اور پچز سخت ہوتی ہیں سارا وزن گھٹنے اور کمر پر پڑتا ہے اس کے لیے مسلز مضبوط اور فٹنس عروج پر ہونی چاہیے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان ٹیم کے بارے میں غلط اندازے قائم نہیں کرنے چاہئیں، مڈل آرڈر میں تھوڑی تبدیلی کریں، شاداب خان کو مسلسل اوپر کھلایا جا سکتا ہے، پاکستان ٹیم 160, 170 رنز کرتی ہے تو بولرز دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔گوادر شارکس کے کوچ نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ میں اچھے اسپنرز نظر آ رہے ہیں، لیفٹ آرم چائنا مین کی تلاش ہے، مومن کی شکل میں ہمیں وہ نظر آ رہا ہے، پاکستان جونیئر لیگ سے ہمیں ہیرے ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں