عمر سرفراز چیمہ

عمر سرفراز چیمہ کی سہ ملکی سیریز کے فائنل میں کامیابی پر گرین شرٹس اور قوم کو مبارکباد

لاہور(نمائندہ خصوصی) مشیر برائے داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر گرین شرٹس اور قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ قومی ٹیم نے سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،شائقین کرکٹ کو کانٹے دار کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کو ملے ،قومی ٹیم کی کامیابی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے ٹیم اسی جوش و جذبے اور ولولے سے جیت کا مشن جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں