شبنم مجید

اساتذہ کے قدموں میں بیٹھ کر موسیقی کی الف ب سیکھی ہے ‘شبنم مجید

لاہور(نمائندہ خصوصی) نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہاہے کہ میں نے اپنی زندگی میں جو بھی خواہش کی خدا کی ذات نے اسے پورا کیا ہے اور اس کے پیچھے میری نیک نیتی ہے ،میرا شروع سے گلوکاری کی جانب رجحان تھا لیکن مجھے یہ معلوم نہیں تھاکہ مجھے اتنی شہرت ملے گی ۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے شبنم مجید نے کہا کہ میں نے اساتذہ کے قدموں میں بیٹھ کر موسیقی کی الف ب سیکھی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے ،میری گلوکاری میں نظر آنے والے نکھار میں استاد نصرت فتح علی خان، ملکہ ترنم نور جہاں ، استاد طافو سمیت دیگر نامور اساتذہ کا بڑا ہاتھ ہے جن کو میں کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی ۔

میں نے پاکستانی فلموں کے ساتھ بھارتی فلموں کے لئے بھی گانے ریکارڈ کرائے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اگر میرے بچے موسیقی کی طرف آنا چاہیں تو میں ہرگز کوئی رکاوٹ نہیں ڈالوں گی بلکہ مجھے اپنے بیٹے مومن میں ایک بڑے گلوکار کی تمام خوبیاں نظر آتی ہے ، اس میں موسیقی کو سیکھنے کی لگن ہے جس کی وہ عملی جستجو بھی کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں