شیری رحمن

ہماری دیہی خواتین ملک کی ترقی اور معیشت میں برابر کی شراکت دار ہیں، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ ہماری دیہی خواتین ملک کی ترقی اور معیشت میں برابر کی شراکت دار ہیں،۔دیہی خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی دیہی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی کل آبادی کا 49 فیصد حصہ عورتوں پر مشتمل ہے جس میں دیہی خواتین کی تعداد 7 کروڑ 14 لاکھ سے زائد ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہماری دیہی خواتین ملک کی ترقی اور معیشت میں برابر کی شراکت دار ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سیلاب کی وجہ سے ہماری بہادر دیہی خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں، سیلاب سے سب زیادہ متاثر آبادی کا 70 فیصد عورتوں اور بچوں پر مشتمل ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 345 خواتین جاں بحق اور 3452 زخمی ہوئی ہیں، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے بھی سب سے زیادہ ہماری دیہی خواتین متاثر ہوتی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں تعلیم کے ساتھ دیہی خواتین کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے آگاہی اور زراعت کے جدید طریقوں کی معلومات بھی فراہم کرنی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دیہی خواتین کی ترقی میں ملک کی ترقی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں