مریم اورنگزیب

لاہور پولیس نے مریم اورنگزیب کو18اکتوبر کو طلب کرلیا

لاہور( گلف آن لائن)گرین ٹائون پولیس نے وفاقی وزیراطلات و نشریات مریم اورنگزیب کو 18 اکتوبر کے روز طلب کرلیا۔لاہور پولیس نے وفاقی وزیر کو دہشتگردی مقدمے میں تفتیش کے لئے 18 اکتوبر کو سبزہ زار پولیس اسٹیشن طلب کیا ہے۔ مریم اورنگزیب کوضابطہ فوجداری کی دفعہ160کے تحت حکم نامہ طلبی جاری کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کے خلاف گرین ٹائون میں شہری ارشاد الرحمن نے دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ مہینے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے خلاف پی ٹی آئی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مبینہ طور پر نفرت پھیلانے کے لیے مذہب کا استعمال کرنے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں