پاک بھارت میچ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونیکا امکان

میلبور ن (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونیکا امکان ہے۔آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 23 اکتوبرکو پاکستان اور بھارت میلبورن میں آمنے سامنے ہوں گے اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے کیونکہ اتوار 23 اکتوبرکو میلبورن میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق میلبورن میں میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، میچ بارش سے متاثر ہونیکی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

خیال رہے کہ میلبورن میں جمعرات سے بارش کی پیش گوئی ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا میں ان دنوں بارشوں سے تین ریاستیں متاثر ہیں اور موسم بھی سرد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں