فطرت

چین انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کی بنیاد پر ترقی کی منصوبہ بندی کے لئے پرعزم

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس میں کہا کہ فطرت کا احترام،حفاظت اور ہم آہنگی جدید سوشلسٹ ملک کی ہمہ جہت طریقے سے تعمیر کے فطری تقاضے ہیں۔ ہمیں اس تصور پر مضبوطی سے عمل کرنا چاہیے کہ سرسبز پہاڑ اور شفاف پانی سنہرے پہاڑ اور چاندی کے پہاڑ ہیں ، اور ہمیں انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کی بنیاد پر ترقی کی منصوبہ بندی کرنی چاہیئے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ فطرت انسانی بقا اور ترقی کی بنیادی شرط ہے۔ چینی طرز کی جدیدیت کی ایک اہم خصوصیت انسان اور فطرت کا ہم آہنگ بقائے باہمی ہے۔ رپورٹ میں سبز ترقی کے لیے مخصوص اقدامات کا ایک سلسلہ تجویز کیا گیا ہے۔چین اپنی خصوصیات پر مبنی سبز ترقی کو مزید وسعت دے گا، حیاتیاتی تحفظ کی ایک جامع حکمت عملی کو نافذ کرے گا، سبز اور کم کاربن والی صنعتوں کو ترقی دے گا ۔ماحولیاتی نظام کے تنوع، استحکام، اور پائیداری کو بہتر بنایا جائے گا۔

فعال اور مستقل طور پر کاربن کے استعمال میں کمی کو فروغ دیا جائے گا ، توانائی کے نئے نظام کی منصوبہ بندی اور تعمیر کو تیز کیا جائے گا اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے عالمی اقدامات میں فعال طور پر حصہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں