کیپٹن صفد ر

”مزہ تو تب آئے گا جدوں میاں آئے گا ”، عمران خان کی کامیابی پر کیپٹن صفد ر کا رد عمل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے عمران خان کی چھ حلقوں میں کامیابی پر کہاہے کہ ”مزہ تو تب آئے گا جدوں میاں آئے گا ”۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان چھ حلقے اسلئے جیتے کہ وہ چھ حلقوں میں خود کھڑے ہو گئے،مزہ تو تب آئے گا جدوں میاں آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو پتہ تھا میں ہار جاؤں گا اسلئے خود کھڑے ہو گئے ۔ انہوںنے کہاکہ مریم صاحبہ پچھلی بار نواز شریف کو لے کر آئی تھیں اس بات بھی لائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ورکروں نے الیکشن اپنے زور پر لڑا ،دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن چوری ہوا ۔انہوںنے کہاکہ شکر ہے اللہ کا میرے کیسز خیبر پختونخوہ میں جرات مند لوگوں کے پاس تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں