اسد عمر

معیشت میں انقلاب آئی ٹی سیکٹر سے آئیگا ، اسد عمر

راولپنڈی(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ معیشت میں انقلاب آئی ٹی سیکٹر سے آئیگا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ معیشت میں انقلاب آئی ٹی سیکٹر سے آئے گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں عورتیں زیادہ محنتی ہیں،آئی ٹی کی فیلڈ میں خواتین زیادہ کامیاب ہوسکتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ پہلوانی اور ویٹ لفٹنگ کے علاوہ تمام شعبوں میں خواتین مردوں کا مقابلہ کرسکتی ہیں،سب طلباء کی سوچ ہونی چاہیے کہ آپ نے اپنا بزنس شروع کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میری زندگی میں حکومت کے ہونے نہ ہونے سے کچھ نہیں فرق پڑتا۔

انہوںنے کہاکہ ہائی ٹیک مہارت پروگرام کو ہم نے 1 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ تک کرنا تھا،وہ پروگرام وہیں رہ گیا اور عدم اعتماد آگئی،یہ فیکٹ ہے کہ 2023 میں عمران خان پھر وزیراعظم بنیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان وزیر اعظم بنے تو ہم یہ پروگرام دوبارہ شروع کریں گے،2020ـ21 میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں 47 فیصد بڑھیں۔ انہوںنے کہاکہ پنڈی میں پرھنے والی بچی نیویارک اور لندن کے بچوں کا مقابلہ کرسکتی ہے،بچیوں کے والدین کو زیادہ فکر رشتے ہی ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں