صبور علی

کسی کو اچھا یا برا ہونے کا سرٹیفکیٹ دینے کا کسی کوکوئی حق نہیں’صبور علی

لاہور( گلف آن لائن) نامور اداکارہ صبورعلی نے کہا ہے کہ اصلاح کی غرض سے کسی پر مثبت تنقیدکرناتو سمجھ میں آتاہے لیکن کسی کو اچھا یا برا ہونے کا سرٹیفکیٹ دینے کا کسی کوکوئی حق نہیں،سوشل میڈیا پر فنکاروں کے کام کی تعریف بھی کی جاتی ہے لیکن بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو بلا جوازتنقید کیساتھ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت سے بھی گریز نہیںکرتے۔ایک انٹرویو میں صبور علی نے کہا کہ سوشل میڈیا سماجی رابطوںکا بہترین ذریعہ ہے ،ہونا تویہ چاہیے کہ اس کے ذریعے روابط بڑھائے جائیں ،

مثبت سرگرمیوں کوایک دوسرے سے شیئر کیا جائے لیکن بعض اوقات تو ایسا لگتا ہے کہ یہ لوگوںکی پگڑیاںاچھالنے کا پلیٹ فارم ہے ،اگرکسی کے خلاف کوئی منفی بات کر دی گئی تو اسے بغیر تصدیق کے آگے پھیلایا جاتا ہے جوقطعی درست رویہ نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں ہرگز یہ نہیںکہتی کہ فنکاروں کے کام پر تنقید نہیں ہونی چاہیے لیکن اس تنقید کے پیچھے اصلاح کا پہلو بھی ہونا چاہیے ناںکہ اپنی ذاتی تسکین کے لئے کسی کی ذات کو منفی انداز میں یا متنازعہ بنا کر پیش کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں