شان

ہمارے پاس آئیڈیا ہے کہ آسٹریلیا میں ٹرافی جیتنے کیلئے کیا کرنا ہے،شان کا انکشاف

لاہور (گلف آن لائن)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل قومی کرکٹر شان مسعود نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ کیلئے کالم لکھا جس میں کہاگیا ہے کہ ہمارے پاس اب ایک واضح آئیڈیا ہے کہ آسٹریلیا میں ٹرافی جیتنے کے لیے ہمیں کیا کرنا ہے۔اپنے کالم میں انہوںنے لکھا کہ آسٹریلیا پہنچنے سے قبل ہم نے ایک ماہ سے کم وقت میں 12 میں سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے ہیں، نیوزی لینڈ میں ہمیں آسٹریلیا سے ملتی جلتی کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پہلے میچ سے قبل دو وارم اپ میچز ہیں، ہم ایک گروپ کی شکل میں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے ایک ساتھ ہیں، نیوزی لینڈ میں تین ملکی سیریز سے ہمیں ورلڈکپ کے لیے آئیڈیل تیاری کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان بابر اعظم کھانا کھانے کے لیے باہر جانا چاہتے ہیں، میری ذمے داری تھی کہ میں نئی نئی جگہیں تلاش کروں، ساتھ وقت گزارنے سے فائدہ ہوتا ہے، یہ گیم کا ایک حصہ ہے۔قومی کرکٹر نے کہا کہ ورلڈکپ میں نتیجے اور مومنٹم کی بڑی اہمیت ہے، ہماری گفتگو کا محور یہی ہوتا ہے کہ ہم نے اپنی کارکردگی کو کیسے بہتر کرنا ہے، فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرانے کے باوجود ہم نے بہتری کے لیے مل بیٹھ کر بات کی۔

شان مسعود نے کہاکہ ہر کرکٹر کی طرح میری بھی خواہش ہے میں اس قابل ہوں کہ ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالوں، میں اس وقت اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، مجھے امپیکٹ قائم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ساری بیٹنگ ان کے گرد گھومتی ہے، ہماری بولنگ لائن اپ نے اپنی اہمیت کو اور زیادہ بڑھایا ہے، شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں حارث روف نے جگہ پر کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر یہ چیز ہے کہ آخری 5 اوورز میں ہمارے بولرز اچھی بولنگ کر رہے ہیں، ہمارا اب تک سفر اچھا رہا ہے، ہم سیلاب سے متاثرہ اپنے بہن بھائیوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں