سجل علی

اپنی ساکھ کو برقرار کھنے کے لئے بہتر سے بہتر کام کرنا پڑتا ہے ‘ سجل علی

لاہور(گلف آن لائن) خوبرو اداکار سجل علی نے کہا ہے کہ خواتین کے لئے کسی بھی شعبے میں کام کرنا بہت مشکل رہا ہے ،ہر شعبہ زندگی میں پڑھے لکھے لوگ آگے آرہے ہیں تاہم اس کے باوجود ابھی بھی خواتین کو مسائل درپیش ہوتے ہیں۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو خوش قسمتی سے مجھے ایسے لوگ ملے جنہوں نے قدم قدم پرمیری رہنمائی کی اور ساتھ مجھے اس بات کا احساس بھی دلایا کہ ہر جگہ پر برے لوگ ہی نہیں ہوتے ۔

میں نے اپنے کریئر میں سینکڑوں لوگوں کے ساتھ کام کیا مگر خدا کا شکر ہے کہ میرے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کریئر کا جب آغاز کیا تو مجھے توقع بھی نہیں تھی کہ میں اتنی مقبول اداکارہ بن جائوں گی ،اپنی ساکھ کو برقرار کھنے کے لئے بہتر سے بہتر کام کرنا پڑتا ہے ،خدا کا شکر ہے کہ اب تک میں اپنے تمام تر مقصد میں کامیاب رہی ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں