وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس ، ایم ایل ون ،کراچی سرکلر ریلوے، قراقرم ہائی وے و دیگر منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری اور دیگر چینی منصوبوں پر پیش رفت پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں بالخصوص ایم ایل ون ،کراچی سرکلر ریلوے، قراقرم ہائی وے و دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں دس ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے اور پن بجلی کے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو بڑھانے اور گزشتہ چار سال سے تعطل کا شکار منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزرا احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، سالک حسین، سید نوید قمر، مریم اورنگزیب، سید مرتضی محمود، طارق بشیر چیمہ، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، وزیرِ مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، معاونینِ خصوصی طارق فاطمی، ظفرالدین محمود، جہانزیب خان، سید فہد حسین، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹرز رانا احسن افضل، بدر شہباز اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں