رانا ثنا ء اللہ

راناثناللہ کو الزامات لگانے پر فرحت شہزادی نے 5ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

لاہور (گلف آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ راناثناللہ کو الزامات لگانے پر فرحت شہزادی نے 5ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ہتک عزت کا نوٹس سینئر قانون دان اظہر صدیق کے ذریعے بھجوایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ راناثناللہ نے جھوٹے الزامات لگائے جس سے نیک نامی متاثر ہوئی، جھوٹے الزامات پر مبنی بیانات کی چینلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر کی گئی۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ راناثناللہ سات دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں