زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام پشاورمیں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا انعقاد، کثیر تعدار میں لوگوں کی شرکت

​​پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کےسب سے موثررئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نےپشاورمیں پراپرٹی سیلزایونٹ کا انعقاد کیا جس میں سرمایہ کاروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پشاور میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے سٹی سنٹرپشاور، سکسٹی فور ہائیٹس، پیراڈایس مال، اوراہن ٹاور، پشاورہائیٹس،اور گرین اوکس ریزیڈنشیا سمیت اسلام آباد کے دیگر منصوبے بھی پیش کئے گئے ۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پیش کئے جانے والے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف اور صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز نارتھ حسن دانش کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کے پراپرٹی سیلز ایونٹ ادارے کی پہچان بن چکے ہیں اورعوام میں بھی اپنا اعتماد قائم کر چکے ہیں۔ ہم ایسے پراجیکٹس پیش کرتے ہیں جن میں سرمایہ کاری سے بھر پور فائدہ ہوتا ہے۔

ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز خرم حسین کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کے ایونٹس کا رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوتا ہے، پشاور میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں بہت سی صلاحیت ہے جس کو بروئے کار لا کر شہر کےپراپرٹی شعبے کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔
پراپرٹی سیلز ایونٹ کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں