سیف علی خان

سیف علی خان نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتادی

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کے نواب، اداکار سیف علی خان نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا سے دوری کی دلچسپ وجہ بتا دی۔بھارتی ٹی وی شو میں بات چیت کرتے ہوئے سیف علی خان نے کہا کہ انہوں نے سوشل میڈیا سے جڑنے کی بہت کوشش کی لیکن انہیں اپنے نام کی ایک آئی ڈی نہیں ملی، ان کے نام کے ہینڈل پہلے سے ہی بڑی تعداد میں موجود تھے۔سیف علی خان نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت کشیدگی ہے اور وہاں بہت جھوٹ بھی بولنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جھوٹ تو بول سکتے ہیں لیکن جب آپ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں تو آپ پر دوسروں کی تعریف کرنے کا بھی دبائو ہوتا ہے۔ اس لیے وہ جیسے ہیں ویسے ہی خوش ہیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار کی حالیہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم ‘وکرم ویدھا’ میں انہیں اپنے کردار کی وجہ سے بہت سراہا جارہا ہے، فلم میں ریتیک روشن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں