عظمیٰ بخاری

پرویز الٰہی عمران خان کے نئے بزدار بن گئے ،یوٹرن انہیں مبارک ہو’عظمیٰ بخاری

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰبخاری نے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے بیان کو عمران خان کی دوستی کا منطقی نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس کی شکایت لگاتے تھے کہ ہماری جماعت کے لوگ توڑ لئے، اب اس کے غلام بن گئے ۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پرویز الٰہی عمران خان کے نئے بزدار بن گئے ہیں،”ڈیمنشیا”کے مریض ”نیپیاں بدلنے”والا اپنا بیان بھول گئے ہیں ،میں یاد نہیں کروانا چاہتی کہ وزیر اعلیٰ صاحب ہاتھ پیر تو آپکے کانپ رہے ہیں،عمران کی نیپیاں بدلنے کا ٹھیکہ اب پرویز الٰہی نے لے لیا ہے، یہ یوٹرن انہیں مبارک ہو ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان سے پوچھ لیتے کہ عوام کا آٹا ،چینی ،دوائی کیوں چوری کرلیا؟ ،پنجاب کے حصے کابجٹ کیوں روکا تھا؟ ،سیاسی ڈیمنشیا اسے کہتے ہیں ،بیماریوں پر گھٹیا سیاست کرنے کی بدنما روایت عمران خان سے چل کر آپ تک پہنچ گئی،عمران نے بزدار کی وجہ سے پیسے سرنڈر کئے تھے، وہ بھی پوچھ لیتے تو اچھا ہوتا ،ظلم کی انتہا یہ ہے کہ جس یاسمین راشد نے پنجاب کا محکمہ صحت تباہ کردیا، لاشیں کوے اور گدھ کھا گئے،اس کی آج تعریفیں کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی بتا رہے ہیں کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، اس کے ذمہ دار آپ ہیں، آپ نے بزدار کی یاد تازہ کردی ،مردہ خانے کس نے بنانے تھے، اس کا جواب عمران خان سے پوچھ لیتے ،ڈینگی سپرے کی حکمت عملی کس نے بنانی تھی؟ ،کس کارکردگی پر تعریفیں کر رہے ہیں ؟ وہ بھی بتا دیتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں