کترینہ کیف

کترینہ کیف نے بالی وڈ کے تینوں خانز کیساتھ کام کا تجربہ بتا دیا

ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے فلم انڈسٹری کے خانوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد نئے اداکاروں سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بتا دیا ۔گزشتہ روز انسٹا گرام پر فلم فون بھوت کے پروڈیوسر فرحان اختر نے آف دی ریکارڈ نامی طنزو مزاح سے بھرپور ایک چیٹ شو کی ویڈیو شیئر کی۔چیٹ شو کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ کیف سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ تینوں خان آئیکون ہیں، وہ جس پروجیکٹ میں ہو اسے بڑا بنا دیتے ہیں، وہ اسکرپٹ کی گہرائی تک دیکھتے ہیں اور اسی لحاظ سے ساتھی فنکاروں کو مشورہ دیتے ہیں جو کردار نبھانے اور کہانی میں مدد فراہم کرتا ہے۔

جن فلموں میں خان ہوں اس کا حصہ ہونا ایک شاندار تجربہ ہے۔اس کے بعد فرحان اختر نے کترینہ سے سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ دونوں بہت پرجوش اور محنتی ہیں۔ یہ دونوں مسلسل ریہرسلز کرتے اور اس میں جان ڈال دیتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں