ڈالر

زمینی حقائق کے مطابق ڈالر کی جو اصل ویلیو ہے اسے اس پر ہی مستحکم رہنا چاہیے ‘ پرویز حنیف

لاہور( گلف آن لائن) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرپرسن و سابق صدر لاہور چیمبر پرویز حنیف نے کہا ہے کہ زمینی حقائق کے مطابق ڈالر کی جو اصل ویلیو ہے اسے اس پر ہی مستحکم رہنا چاہیے ، ڈالر کی قدر میں کمی کیلئے مصنوعی اقدامات پہلے سود مند ثابت ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے ، پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے اور معیشت کی ترقی کیلئے ٹھوس منصوبہ نا گزیر ہے ۔ اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز حنیف نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی ادارے کے ذمہ داران سے کیا گفت و شنید ہوئی ہے قوم کو اس سے آگاہ کیا جائے ۔ ہیجانی اور تذبذب کی صورتحال کی وجہ سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ڈالر کی قدر میں گھنٹوں کے حساب سے اتار چڑھائو دیکھا گیا ہے جس سے برآمدن کنندگان شدید مشکلات سے دوچار ہیں ، اس صورتحال کی وجہ سے غیر ملکی درآمد کنندگان سے حتمی بات چیت نہیں ہو سکتی اورپاکستان کی ساکھ متاثر ہونے کے خدشات ہوتے ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ سیاست اور معیشت کو الگ الگ ہونا چاہیے ، سیاسی فائدے کیلئے مصنوعی اقدامات نہ اٹھائے جائیں جس کا بعد میں قوم کو خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے ۔ ڈالر کی جو اصل ویلیو ہے اسے اس پر ہونا چاہیے اور پھر مستحکم رکھنے کیلئے کوشش کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں