امریکا

امریکا کا تائیوان کے دفاع کیلئے حمایت کا اعادہ

واشنگٹن (گلف آن لائن )امریکا نے کہا ہے کہ چین تائیوان کے ساتھ ضم ہونے کے منصوبے کو توقع سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھا رہاہے، امریکا نے تائیوان کے دفاع کے لئے حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ بلنکن کا کہنا ہے کہ چین نے تائیوان کے معاملے پر اسٹیٹس کو، کو نہ ماننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سیکریٹری بلنکن نے خدشہ ظاہر کیا کہ چین، تائیوان کے ساتھ پرامن طریقے سے ضم ہونے کے منصوبے میں ناکامی پر ممکنہ طور پر طاقت کا استعمال بھی کرسکتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا تائیوان کے دفاع کی حمایت جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں