خوراک

ملک میں خوراک کی درآمدات میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ

لاہور( گلف آن لائن)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں خوراک کی درآمدات میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر 2 ارب 72 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی غذائی اشیا ء درآمد کی گئی جس پر 609 ارب روپے کے مساوی زرمبادلہ خرچ ہوا۔رپورٹ کے مطابق اس دوران گندم کی درآمد تین گنا سے زائد بڑھی اور 40 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی گندم بیرون ملک سے منگوائی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران ایک ارب 13 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کا پام آئل درآمد کیا گیاجس پر 254 ارب روپے سے زیادہ کے مساوی زرمبادلہ خرچ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دالوں کی امپورٹ 10 فیصد بڑھی اور 24 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی دالیں درآمد کی گئیں جبکہ سویا بین کی درآمد میں 265 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق دودھ، مکھن، کریم، خشک میوہ، چائے، مصالحہ جات اور چینی کی درآمد میں کمی ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں