اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نااہل کیے جانے پر عمران خان کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا ہے، عمران خان اب نااہل ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا ہے، عمران خان اب نااہل ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنے سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔