طاہر اشرفی

طاہر اشرفی کی متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت 9نومبر تک ملتوی

لاہور( گلف آن لائن)لاہور ہائیکوٹ نے حافظ طاہر محمود اشرفی کی جانب سے متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت 9نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد کو عدالتی معاون مقرر کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے حافظ طاہر محمو داشرفی کی درخواست پر سماعت کی ۔دوران سماعت فاضل عدالت نے کہا کہ قانون میں علما ء بورڈ کی گنجائش نہیں ۔ فاضل عدالت نے ڈپٹی سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا کس قانون کے تحت بورڈ بنایا گیا اور اس کے اخراجات کون برداشت کرتا ہے۔

فاضل عدالت کے استفسار پر ڈپٹی سیکرٹری تسلی بخش جواب نہ دے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ علماء کے باہمی اتفاق رائے سے متحدہ علما ء بورڈ کا سربراہ بنایا گیا،اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہا ہے،سیاسی بنیادوں پر چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ استدعا ہے عدالت فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں