لاہور(گلف آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجا ب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت افواہیں پھیلا کر اپنی گھبراہٹ چھپانا چاہ رہی ہے ،حکومت اور تحریک انصاف میں کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کا سمندر امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لے گا،عمران خان اس وقت سب سے بڑی سیاسی حقیقت ہیں۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کو لاہور نے جس طرح خوش آمدید کہا ہے اب یہ (ن)لیگ کا نہیں رہا،مریم نواز کی سیاست نے (ن) لیگ کو پنجاب کے چوکوں، چوراہوں اور گلیوں میں دفن کر دیا۔ بے شمار دولت کے باوجود شریف فیملی اتنی پذیرائی حاصل نہیں کر سکی جتنی عمران خان کو لاہوریوں نے دی۔ انہوں نے کہ اکہ جس سسٹم نے عوام کو عزت اور تحفظ دینا ہے وہ اس کے کپڑے اتار رہا ہے،پاکستان کا ہر فرد امپورٹڈ حکومت سے نجات چاپتا ہے۔