مثبت کورونا ٹیسٹ

کورونا کے مزید 48 کیسز رپورٹ،مثبت شرح 0.73 فیصد رہی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 542کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 542 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 48 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.73 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 55 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں