بورے والا (گلف آن لائن)سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہر مشکل گھڑی میں سب سے آگے کھڑی ہوتی ہے، پاک فوج ہماری محافظ ہے، ان پر تنقید قابل افسوس ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ یہ وقت سیاسی دنگل کا نہیں، ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں۔پاک افواج پر ہونے والی تنقید پر سابق گورنر نے کہا کہ افواج پاکستان ہر مشکل گھڑی میں سب سے آگے کھڑی ہوتی ہے، پاک فوج ہماری محافظ ہے، ان پر تنقید قابل افسوس ہے۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت میں احتجاج ہر کسی کا حق ہے، تاہم یہ وقت سیاست اور لانگ مارچ کا نہیں ہے۔
پاک انگلینڈ فائنل میچ پر چوہدری سرور نے کہا کہ سیمی فائنل میں پہنچنا معجزے سے کم نہیں تھا، خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف فائنل میں کامیاب ہو۔ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ فتح اور شکست کھیل کا حصہ ہے، انڈر پریشر نہ ہوں۔