بینکاک (نمائندہ خصوصی) چین کی خاتون اول پھنگ لی یوان نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کی اہلیہ ناراپورن کی دعوت پر ایپیک غیررسمی سربراہی اجلاس میں شریک سربراہان اور ان کے نمائندوں کے شریک حیات کے ساتھ تھائی لینڈ کے ایوتھایا نیشنل آرٹ میوزیم کا دورہ کیا۔
ایوتھایا نیشنل آرٹ میوزیم میں تھائی شاہی خاندان کی اہم تقریبات کے لیے آرٹ ورکس اور تھائی روایتی دستکاریوں کی نمائش کی جاتی ہے۔محترمہ پھنگ لی یوان نے نمائش میں دستکاریوں کو فروغ دینے سے غریب افراد کی امداد کے تصور کی تعریف کی اور چین-تھائی لینڈ کی اقدار کی مشابہت پر بھی مسرت کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments