چائنا اسپیس ایکسپلوریشن

بیجنگ میں 2022فنانشل سٹریٹ فورم کے سالانہ اجلاس کا آغاز

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) 2022 فنانشل اسٹریٹ فورم کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں “مستقبل کے لیے جدوجہد ,بدلتی ہوئی صورتحال کے تحت اقتصادی ترقی اور مالیاتی تعاون” کے موضوع کے ساتھ شروع ہوا۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دنیا بھر سے تقریباً 400 مہمانوں نے اس فورم میں شرکت کی۔ فورم میں اعلیٰ معیار کی ترقی، حقیقی معیشت کو فروغ دینے اور دیگر موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی، تمام فریقین نے بین الاقوامی تعاون کے مواقع بانٹنے اور عالمی اقتصادی ترقی کو درپیش چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔

2022 فنانشل سٹریٹ فورم کے سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر یی گانگ نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے پیپلز بینک آف چائنا نے بروقت ایک مستحکم مالیاتی نظام کے نفاذ کو فروغ دیا ہے۔ چین کی مالیاتی پالیسی نے میکرو اکانومی کو سپورٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ بلند عالمی افراط زر کے پس منظر میں قیمتوں کی صورتحال کے بنیادی استحکام کو بھی برقرار رکھا ہے، اور اندرونی اور بیرونی توازن کو بھی مستحکم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں