حمزہ علی عباسی

حمزہ علی عباسی کا مرنے سے قبل آخری پیغام سے متعلق سوشل میڈیا پر اظہار

کراچی (گلف آن لائن)پاکستانی معروف فلم و ٹی وی اداکار حمزہ علی عباسی نے مرنے سے قبل اپنے آخری پیغام سے متعلق سوشل میڈیا پر اظہار کیا ہے۔حمزہ علی عباسی کی جانب سے کی گئی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ نے ان کے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے، اس پوسٹ میں حمزہ علی عباسی نوری نت نے مرنے سے قبل سب کیلئے اپنے آخری پیغام سے متعلق بات کی ہے۔حمزہ علی عباسی کا اپنی پوسٹ میں پہلے لکھنا ہے کہ جب میں مر جائوں گا، اس سے قبل میں چاہتا ہوں کہ درج ذیل سب کے لیے میرا آخری پیغام یہ ہو۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک قرآنی آیت کا ترجمہ شیئر کیا ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ ‘اس دن کو یاد رکھو جب تم اپنے خالق کی طرف لوٹو گے، پھر تمام انسان اپنے اعمال (اچھے یا برے)کیلئے پوری طرح سے جوابدہ ہوں گے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی۔

حمزہ علی عباسی نے ایک اور قرآنی آیت کو اپنا آخری پیغام قرار دیا ہے، حمزہ عباسی کی جانب سے شیئر کی گئی دوسری آیت کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ:اس دن (قیامت کے دن)لوگوں کو الگ الگ گروہوں میں لایا جائے گا تاکہ ان کے اعمال دکھائے جائیں، جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا۔حمزہ علی عباسی کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداح ان کی خیریت دریافت کرنے سمیت ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں