ماہرہ خان

ماہرہ خان کو فلم پرنس چارمنگ کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ مل گیا

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے مختصر فلم پرنس چارمنگ کیلئے انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔گزشتہ سال سے 12منٹ کی فلم سے اداکار شہریار منور نے فلم ڈائیریکشن کا آغاز کیا تھاجس میں اداکار زاہد احمد اور اداکارہ ماہرہ خان پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئے۔اس حوالے سے ماہرہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرا یہ ایوارڈ ان تمام خواتین کیلئے وقف ہے جو شادی کے بعد ذہنی دبا کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے موضوع کو شجر ممنوعہ سمجھتے ہیں اور ایسی ہی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس کردار نے ناظرین کے دلوں کو میں گھر کرلیا، یہ کردار میرے ان کرداروں میں سے ایک ہے جوکہ میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں