چین کے جنگلات

چین، ویٹ لینڈز کی حیاتیاتی مصنوعات کی سالانہ مالیت 28.58 ٹریلین یوان ہو گئی

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے جنگلات اور سبزہ زار کی قومی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ حال ہی میں سال 2021 میں چین کے جنگلات اور سبزہ زار کے وسائل اور حیاتیاتی صورتحال پر جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق چین میں جنگلات، سبزہ زار اور ویٹ لینڈز کی حیاتیاتی مصنوعات کی کل مالیت سالانہ 28.58 ٹریلین یوان بنتی ہے۔

سال 2021 میں چین کے جنگلات کا کل رقبہ 23 کروڑ ہیکٹر بنتا ہے اور جنگلات کے احاطہ کی شرح 24.02 فیصد تھی۔سبزہ زار کا کل رقبہ تقریباً 26.45 کروڑ ہیکٹر ہے اور سبزہ زار کی مجموعی شرح احاطہ 50.32 فیصد ہے۔جنگلات اور سبزہ زار میں پودوں کی کل کاربن اسٹوریج 11.443 ارب ٹن ہے۔پورے ملک میں جنگلات اور سبزہ زار کی صورتحال انتہائی امید افزا ہے اور ان کی کوالٹی اور کارکردگی کو بھی بڑھایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں