روزگار تلاش

چین، گریجویٹس کو روزگار تلاش کرنے میں مدد کے لئے “نیشنل ریکروٹمنٹ ایکشن” کے چوتھے سیزن کا آغاز

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) “نیشنل ریکروٹمنٹ ایکشن” کے چوتھے سیزن کا باضابطہ طور پر آغاز کیا گیا ۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس سیزن کا ایونٹ مشترکہ طور پر چائنا میڈیا گروپ اور چین کے دیگر اہم محکموں کے ذریعے شروع کیا گیا ہے ۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ “نیشنل ریکروٹمنٹ ایکشن” چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے میڈیا کی سماجی ذمہ داری پر عمل پیرا ہونے کی ایک ٹھوس کاوش ہے، اور یہ تمام وزارتوں اور کمیشنز کے لئے مشترکہ طور پر روزگار کی بہتر فراہمی کا ایک قومی منصوبہ بھی ہے۔

چائنا میڈیا گروپ اس منصوبے کے معیار کو مزید بہتر بنائے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ باصلاحیت افراد روزگار تلاش کرسکیں، اور عملی کامیابیوں کے ساتھ ایک نئے سفر اور قابل قدر کامیابیوں کے ایک نئے دور کا آغاز کر سکیں۔
اب تک مجموعی طور پر 41،558 انٹرپرائزز “نیشنل ریکروٹمنٹ ایکشن” کے پہلے تین سیزنز میں 3.51 ملین سے زیادہ افراد کو روزگار فراہم کر چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں