زمیں ڈاٹ کام

زمیں ڈاٹ کام کی جانب سے ملتان میں 3 روزہ پراپرٹی سیلز ایونٹ کا انعقاد، لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ملتان(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے – زمین ڈاٹ کام نے شہر میں 3 روزہ پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ تقریب میں ہر طبقے سے وابستہ شہریوں نے اہل خانہ کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی۔ زمین ڈاٹ کام کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سیلز ملتان رانا فرخ ندیم نے تقریب میں شرکت کی۔

اس تقریب میں ۱۱ سے زائد رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس کی نمائش کی گئی، جو ملتان کے پراپرٹی خریداروں اور سرمایہ کاروں میں پہلے ہی مقبول ہیں۔ ان میں ڈاؤن ٹاؤن رومانزا، گالف ویو رومانزا، بولیوارڈ ہایٹس، ڈی اریان مال، پلاٹینم ولاز اور سپینش ولاز شامل تھے۔ نمائش میں رکھے گئے پراجیکٹس کے فروخت اور مارکیٹنگ کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔

زمین ڈاٹ کام کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سیلز ملتان رانا فرخ ندیم نے میڈیا سے گفتگوکرتےہوے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کے ذریعے فروخت کیے جانے والے تمام منصوبے نہ صرف جدید اور محفوظ ہیں، بلکہ یہ منصوبے سرمایہ کاروں کو منافع بخش سرمایہ بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پراپرٹی سیلز ایونٹ میں شرکت کرنے والے لوگوں کی تعداد سے پتہ چلتا ہے کہ ملتان میں رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کتنی منافع بخش ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ زمین ڈاٹ کام تمام متعلقہ حکام سے مطلوبہ حکومتی منظوریوں اور دستاویزات کی جانچ کیے بغیر کسی بھی پروجیکٹ کو آن بورڈ نہیں کرتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں