مسرت چیمہ

کرائم منسٹر ،اسحاق ڈالر کی سربراہی میں ملک معاشی بدحالی کا شکار ہوگیا، مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن )ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کرائم منسٹر اور اسحاق ڈالر کی سربراہی میں ملک معاشی بدحالی کا شکار ہوگیا ہے،پاکستان کی کریڈٹ ڈیبٹ سویپ 123 فیصد پر پہنچ چکی ہے،انتہائی مخدوش معاشی صورتحال کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید کمی ہوگی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کمپرومائزڈ اور نااہل حکومت ملک کو اس بحران سے نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی،اس وقت فوری انتخابات ناصرف عوامی مطالبہ ہے بلکہ ملک کی ضرورت ہے۔

اگر یہی لوگ مزید حکمران رہے تو خدانخواستہ ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ با جی اور اسحاق ڈار کا اپنا ہوم ٹائون لندن ہے،عام آدمی اور غریب کسان نے اسی ملک میں رہنا ہے،اس ملک میں حقیقی آزادی کیلئے عمران خان کی قیادت ناگزیر ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں