پی ایس ایل8

پی ایس ایل8 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب 15 دسمبر کو کراچی میں منعقد ہو گی

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)8 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب 15 دسمبر کو کراچی میں منعقد ہو گی، ڈرافٹ کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ پلیئر ڈرافٹ کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ تمام فرنچائزرز کی رضا مندی سے کیا گیا ہے۔

عثمان واہلہ نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کی دستابی کے بعد پی ایس ایل 8 ایک اچھا ایونٹ ہونے والا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے میچز 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔دفاعی چمپئن لاہور قلندرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں